اردو

urdu

ETV Bharat / crime

نوئیڈا: کرائم برانچ کا جعلی افسر بن کر وصولی کرنے والے گرفتار

نوئیڈا میں کرائم برانچ کا افسر بتا کر لوگوں سے غیر قانونی وصولی کرنے والے دو لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

جعلی کرائم برانچ کے افسر کے نام پر وصولی کرنے والے گرفتار
جعلی کرائم برانچ کے افسر کے نام پر وصولی کرنے والے گرفتار

By

Published : May 24, 2021, 8:38 PM IST

اترپردیش کی نوئیڈا پولیس نے ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے، جو خود کو دہلی کرائم برانچ کا آفیسر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور چیکنگ کے نام پر لوگوں سے رقم کی وصولی کرتے تھے۔ پولیس نے اس گینگ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ کے مطابق یہ ملزمین گذشتہ 20 مئی کو نوئیڈا کے مہا مایا فلائی اوور کے قریب خود کو کرائم برانچ کا افسر بتا کر لوگوں کی گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے۔

اس دوران متاثرہ ونود نے گاڑی روکی اور ان لوگوں نے اس سے 15000 روپے طلب کیے، لیکن بعد میں متاثرہ ونود نے کسی طرح 4500 روپے دے کر اپنا پیچھا چھڑایا تھا۔
رن وجے سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت دہلی کے محمد افسر اور وارانسی کے نیرج چوبے کے طور پر ہوئی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر آج پولیس نے انہیں لیبر چوک سیکٹر 58 سے گرفتار کیا ہے۔

تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملزم دہلی کرائم و بھرسٹاچار ویرودھی مورچہ کے کارکن ہیں، جو اس کا شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ یہ کارڈ دور سے پولیس آئی ڈی کارڈ کی طرح نظر آتا ہے۔ اس پر دہلی کرائم پریس بڑے خطوط میں لکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوگ الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور انہیں اصل پولیس اہلکار سمجھنے لگتے ہیں۔

اگر انہیں کوئی پولیس والا مل جاتا ہے تو وہ خود کو صحافی بتاتے تھے۔ یہ ملزم بغیر ہیلمٹ اور ماسک والوں کو روک کر ان کی تصاویر کھینچتے تھے اور جیل بھیجنے کی دھمکی دے کر جرمانے کے نام پر غیر قانونی وصولی کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details