اردو

urdu

ETV Bharat / crime

بلڈنگ میں غیر قانونی داخلے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

سی سی ٹی وی میں دکھائی دینے والے یہ ملزمین جے جے مارگ پولیس تھانے سے محض چند قدموں کی دوری پر واقع ایک عمارت کا تالہ توڑ کر گھسنے کو کوشش کر رہے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس غیر قانونی کام کو انجام دینے سے پہلے ملزمین خود بھی ویڈیو گرافی کرتے نظر آرہے ہیں جیسے ہی اس کی آہٹ اردگرد کے لوگوں کو ملی یہ لوگ یہاں سے راہ فرار اختیار کرگئے۔

incident of illegal entry in the building
incident of illegal entry in the building

By

Published : Mar 31, 2021, 5:55 PM IST

جے جے مارگ پولیس تھانے سے محض چند قدموں کے فاصلے پر واقع لکی بلڈنگ ہے۔ بلڈنگ کے مالک معیض پالیتانا والا ہیں۔ وہ کہتے ہیں کل انکی اس ملکیت پر جبراً قبضہ کرنے کے لیے کچھ لوگوں نے یہاں تالے توڑ کر داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس کی اطلاع انہیں جیسے ملی انھوں نے مقامی پولیس تھانے جے جے مارگ کو اس واقعے سے باخبر کیا۔

واردات سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید

پولیس نے اس معاملے میں معیض کا بیان درج کیا لیکن اب تک معاملے کی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی۔

معیض کا کہنا ہے کہ ہم نے واردات کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس تھانے میں جمع کیا لیکن اب تک کارروائی کا دور دور تک کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔

معیض کی دختر مریم کہتی ہیں کہ 'یہ ملکیت ہماری ہے اور اس علاقے کو از سر نو تعمیر کرنے کی ذمہ داری مقامی کمپنی ایس بی یو ٹی نے لی ہے۔ حالانکہ اب تک اُن کے اور ایس بی یو ٹی کے درمیان کسی بھی طرح کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے باوجود اس کے انہیں اس طرح کے حالات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے وہ بھی پولیس تھانے سے محض چند قدموں کے فاصلے پر۔

ممبئی کے اس علاقے کو از سر نو تعمیر کیا جا رہا ہے لیکن اس تعمیراتی کام سے عوام کو اعتماد میں لینے کے بجائے اُن کے ساتھ اور ان کی ملکیت پر غیر قانونی قبضہ جمانے کے لیے اسی طرح کے غیر قانونی ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ سب ممبئی پولیس کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔

حالانکہ ممبئی کے نئے پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے عہدے پر فائز ہوتے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ ممبئی پولیس کی شبیہ کو بہتر بنائیں گے لیکن اس واردات کو دیکھنے کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل ہو رہا ہے کہ آخر اب تک ان لوگوں کے خلاف معاملہ کیوں نہیں درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details