بہار کے ضلع کیمور میں پچیس سالہ نوجوان سید خان کا آج کچھ نامعلوم شرپسندوں نے بے رحمی سے قتل کردیا، اس واقعہ کے سبب علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین پور تھانہ حلقہ کے سربٹ موضع کا رہائشی سید خان گزشتہ رات گھر کے باہر سورہا تھا۔ تبھی کچھ نامعلوم جراٸم پیشہ افراد نے سید خان کا بے رحمی سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔