اردو

urdu

ETV Bharat / crime

مہاراشٹر: بدلا پور کی فیکٹری میں گیس رساؤ سے افراتفری

ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں واقع بدلا پور علاقہ میں ایک فیکٹری سے گیس کے رساؤ کے سبب علاقہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے بموجب انہیں جمعرات کے روز رات دس بجکر بائیس منٹ پر اطلاع ملی کہ بدلا پور میں واقع ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مہاراشٹر: بدلا پور کی فیکٹری میں گیس رساؤ سے افراتفری
مہاراشٹر: بدلا پور کی فیکٹری میں گیس رساؤ سے افراتفری

By

Published : Jun 4, 2021, 8:53 AM IST

Updated : Jun 4, 2021, 12:04 PM IST

اطلاع ملنے کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوع پر فوری طور پر پہنچ گئے، فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مقامی عوام کی مدد سے حالات پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کر لی، اس طرح رات 11 بج کر 24 منٹ پر گیس لیک واقعہ پر قابو پالیا گیا۔

مہاراشٹر: بدلا پور کی فیکٹری میں گیس رساؤ سے افراتفری

تھانہ میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے جب کہ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ تاہم فیکٹری میں گیس کے رساؤ کے سبب علاقہ میں دھواں پھیل گیا۔ یہی وجہ ہے کہ علاقے کے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کے بدلا پور میں واقع ایک صنعتی یونٹ میں گیس لیکیج ہونے کی وجہ سے تین کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد متاثر ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب تقریباً 22.20 بجے پیش آیا جب بدلا پور (ایسٹ) میں شیرگاؤں ایم آئی ڈی سی، آپٹے واڑی کے قریب نوبل انٹرمیڈیٹرز لمیٹیڈ انڈسٹریل یونٹ سے گیس کا رساؤ ہوا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سلفیورک ایسڈ اور بینجائل ایسڈ کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے کیمیائی رد عمل ہوا جس کی وجہ سے گیس کا رساؤ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ گیس کے اخراج کے باعث تین کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوں نے سانس کی قلت اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بدلا پور میونسپل کونسل کے دو اور شیرگاؤں ایم آئی ڈی سی سے ایک فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ تقریبا ً ایک گھنٹے کے بعد صورتحال پر قابو پایا گیا۔

Last Updated : Jun 4, 2021, 12:04 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

News

ABOUT THE AUTHOR

...view details