جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل کے ڈاک بنگلو میں سائبر کرائم اور جنسی تشدد سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس بیداری پروگرام کی صدارت اچھہ بل کے ایس ڈی پی او محمد رفیق نے کی۔
اننت ناگ: سائبر کرائم کے تعلق سے بیداری پروگرام - crime news
بیداری پروگرام میں اچھہ بل کے ایس ڈی پی او محمد رفیق اور سرکاری وکلاء شامل تھے۔ پروگرام میں سائبر کرائم سے متعلق قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
جاوید احمد, سرکاری وکیل
بیداری پروگرام میں اچھہ بل کے ایس ڈی پی او محمد رفیق اور سرکاری وکلاء شامل تھے جس میں سائبر کرائم کا سراغ لگانے اور سائبر کرائم سے متعلق قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر مقررین نے سائبر کرائم اور جنسی تشدد کو روکنے کے لیے بیداری مہم چلانے پر زور دیا۔