اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Saharanpur Police: سہارنپور میں مبینہ تصادم کے بعد چار ملزمین گرفتار

گاگلہیڑی اور قطب شیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے ایک انعامی ملزم سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

سہارنپور میں پولیس تصادم کے بعد چار بدمعاش گرفتار
سہارنپور میں پولیس تصادم کے بعد چار بدمعاش گرفتار

By

Published : Apr 20, 2022, 5:54 PM IST

سہارنپور: اترپردیش پولیس نے موٹر سائیکل سوار 25 ہزار کے انعامی ملزم کے ساتھ ہوئے مبینہ تصادم میں اسے زخمی کردیا اور گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گاگلہیڑی اور قطب شیر پولیس کا دہرادون ہائی وے پر کولکی کے قریب چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کے ساتھ تصام ہوگیا۔ پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک بدمعاش زخمی ہو گیا جب کہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسے گرفتار کرنے کے لیے کاروائی کی جارہی ہے۔

سہارنپور میں پولیس تصادم کے بعد چار بدمعاش گرفتار

زخمی ملزم کی شناخت ارجن عرف کمسن ولد ستپال ساکن اسماعیل پور کے طور پر کی گئی۔ اس کے قبصہ سے ایک پلسر موٹر سائیکل نمبر UP 11 BC-746، 01 غیر قانونی آتشیں اسلحہ 315 بور، 03 زندہ کارتوس اور 2 کارتوس کو ضبط کیا گیا۔ بعدازاں ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ضلع اسپتال سہارنپور میں داخل کرایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سہارنپور پولیس کی کاروائی کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ایک اور مبینہ تصادم لدھیانہ امبالہ روڈ پر ہوا۔ اس کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر انچارج صدر بازار ایس او جی ٹیم کو ساتھ لے کر انبالہ روڈ پہنچے اور اسٹیشن انچارج سرساوا کو محاصرہ کرنے کی ہدایت دی۔

پولیس کے مطابق انبالہ روڈ پر تین بدمعاشوں کو پیدل آتے دیکھا گیا۔ پولیس کی گاڑی جیسے ہی شرپسندوں کے پاس پہنچی، انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور ملحقہ گنے کے کھیت کی طرف بھاگے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو بدمعاش نیچے گر کر زخمی ہو گئے اور ایک بدمعاش گنے کے کھیت میں چھپ گیا جسے پولیس پارٹی نے چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر گرفتار کرکے ایک بیگ برآمد کر لیا۔ بیگ کو کھولنے پر اس میں کچھ رقم اور دیگر چیزیں نظر آئیں جو مشن کمپاؤنڈ میں چوری کی واردات سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

UP Crime News: پولس انکاؤنٹر میں پچیس ہزار روپے کا انعامی بدمعاش زخمی

زخمی بدمعاشوں کے نام نین بہادر اور گنیش ہیں اور گرفتار بدمعاش کا نام موہن ہے۔ سبھی نیپال کے رہنے والے ہیں۔گرفتار شرپسند سے واقعے میں ملوث دیگر شرپسندوں اور مسروقہ سامان کے تعلق سے گہرائی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details