اردو

urdu

ETV Bharat / crime

بچوں کی لڑائی میں فائرنگ: تین افراد زخمی - پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

گیا کے بارہ چٹی بلاک میں واقع بجرکر گاؤں میں ہوئی دو بچوں کی لڑائی میں والد نے اندھادھند فائرنگ کی، جس میں تین لوگ زخمی ہوگئے۔

بچوں کی لڑائی میں فائرنگ: تین افراد زخمی
بچوں کی لڑائی میں فائرنگ: تین افراد زخمی

By

Published : Sep 16, 2021, 10:42 PM IST

بہار میں ضلع گیا کے بارہ چٹی بلاک میں واقع بجرکر گاؤں میں بچوں کی لڑائی خونی جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ جھگڑے کی شروعات صبح اس وقت ہوئی جب دو نابالغ لڑکوں کی موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی، معاملے کو طول پکڑتا دیکھ کر پڑوس کے لوگوں نے معاملہ کو شانت کرایا، تاہم شام میں ایک بار پھر کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑا ہوگیا۔

بچوں کی لڑائی میں فائرنگ: تین افراد زخمی

کھیل ختم ہونے کے بعد ایک بچے کے والد نے اچانک اندھا ؤدھند فائرنگ کرنا شروع کردیا، جس کی زد میں ایک خاتون اختری، سمیت دو نوجوان شہباز ظفر اور راشد ظفر آگئے، مقامی لوگوں کے مطابق قریب نصف گھنٹے تک گولی لگاتار چلتی رہی، بتایا جارہا ہے کہ گولی چلانے والے گروپ کا تعلق قریشی برادری سے ہے۔

مزید پڑھیں:جموں: فائرنگ میں دو بھائی ہلاک

گولی چلانے والے ملزم پر ضلع اور جھارکھنڈ کے کئی تھانوں میں لوٹ اور قتل جیسے کئی معاملات درج ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details