حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں نمائندگی کرنے والی بی جے پی کی ایک خاتون کارپوریٹر کے شوہر پر ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چپل سے پٹائی کی۔
بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کارپوریٹر کے شوہر آکولہ سرینو نے نظام آباد کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے ہیں۔ ڈاکٹر غیر شادی شدہ ہے اس بات کا علم ہونے پر ڈاکٹر کے گھر والوں نے کارپوریٹر کے شوہر کو اپنی حرکتوں سے باز آجانے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد بھی سرینو نے ڈاکٹر کے ساتھ تعلقات بنائے رکھے۔