نوئیڈا سیکٹر 20 پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے آئے لوگوں کو دھوکہ دے کر ڈیبٹ کارڈ میں جعلسازی کرنے والے بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 17 اے ٹی ایم کارڈز، تین ایچ ڈی کیمرے، ایک ایل ای ڈی ٹی وی، 15 ہزار روپے نقد اور ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔
نوئیڈا: اے ٹی ایم کارڈ بدل کر لوگوں کو لوٹنے والا پولیس کی گرفت میں
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں اے ٹی ایم سے فراڈ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پولیس نے ایک مہینے میں ایسے کئی افراد کو گرفتار کیا جو اے ٹی ایم جعلسازی میں ملوث تھے۔
ملزم کی شناخت تری بھوون کے نام سے ہوئی ہے۔ جو اتر پردیش کے مہوبہ کا رہنے والا ہے جبکہ گینگ کے دیگر ممبران فرار ہیں۔ ملزم گزشتہ 6 ماہ سے فریب دہی کے اس جرم میں ملوث تھا اور اب تک دو درجن سے زیادہ لوگوں کو دھوکہ دے چکا ہے۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈی سی پی (نوئیڈا) رن وجئے سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 20 میں واقع اے ٹی ایم سے پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو پکڑا۔ ملزم شہر میں مختلف مقامات پر اے ٹی ایم بوتھ کے قریب کھڑا ہوکر رقم نکالنے آنے والے لوگوں سے فریب دہی اور گمراہ کر کے اےٹی ایم کارڈ بدل لیتا تھا۔