اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Havana Hotel Blast: ہوانا کے ہوٹل میں ہوئے دھماکے سے اٹھارہ افراد ہلاک - At least 18 killed, several injured as explosion rocks luxury hotel in Cuba's capital city

ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں زبردست دھماکہ ہوجانے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ کیوبا کی وزارت صحت کے ہسپتال سروسز کے سربراہ جولیو گویرا نے ایک پریس کانفرنس میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لوگوں کے زخمی ہوگئے۔ At least 18 killed several injured as explosion rocks luxury hotel in Cuba's capital city

Havana Hotel Blast: ہوانا کے ہوٹل میں ہوئے دھماکے سے اٹھارہ افراد ہلاک
Havana Hotel Blast: ہوانا کے ہوٹل میں ہوئے دھماکے سے اٹھارہ افراد ہلاک

By

Published : May 7, 2022, 10:39 AM IST

ہوانا: کیوبا۔کیوبا کے شہر ہوانا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں زبردست دھماکہ ہوجانے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ کیوبا کی وزارت صحت کے ہسپتال سروسز کے سربراہ جولیو گویرا نے ایک پریس کانفرنس میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ اس سے قبل رپورٹ میں آٹھ افراد ہلاک اور 30 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرانے کی بات کہی گئی تھی۔ At least 18 killed, several injured as explosion rocks luxury hotel in Cuba's capital city

کیوبا کے صدارتی دفتر نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا ’’صوبہ کے ہیلتھ ڈائریکٹر ایمیلیو ڈیلگاڈو ایزناگا نے تصدیق کی ہے کہ ہوانا میں طبی نظام مکمل طور پرسرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد لوگ خون کا عطیہ دینے کی پیشکش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صدارتی دفتر کے مطابق، جمعہ کی صبح ساراٹوگا ہوٹل میں دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔ صدارتی دفتر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری فوٹو کے مطابق دھماکے کے بعد کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے جائے وقوعہ اور ہوانا کے ایک مقامی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں متعدد زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی/ژنہوا

ABOUT THE AUTHOR

...view details