اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Police Action on Mobile Thieves: اجمیر میں موبائل چور گروہ کا انکشاف - اجمیر کرائم

اجمیر پولیس نے جمعہ کے روز ایک بڑے چور نیٹ ورک کا انکشاف کرنے کا دعویٰ کیا جن کے پاس سے پولیس کو 80 لاکھ مالیت کے 376 موبائل برآمد ہوئے۔ Police Action on Mobile Thieves in Ajmer

اجمیر پولیس نے کیا موبائل چور گروہ کا انکشاف
اجمیر پولیس نے کیا موبائل چور گروہ کا انکشاف

By

Published : May 13, 2022, 6:36 PM IST

اجمیر:راجستھان کے ضلع اجمیر پولیس نے آج ایک بڑے موبال چور گروہ کا انکشاف کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے موقع سے اس گروہ کے 14 ملزمین اور 20 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا جن کے پاس سے پولیس کو 80 لاکھ مالیت کے 376 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ Police Action on Mobile Thieves in Ajmer


اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اجمیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس شرما نے بتایا کہ عرش میلے کے دوران موبائل چوری کے متعدد واقعات پیش آئے تھے، جس کو روکنے کے لیے درگاہ تھانہ پولیس کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے آج کارروائی کرتے ہوئے موبائل کے واردار میں ملوث 14 ملزمین سمیت 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ویڈیو دیکھیے۔

مزید پڑھیں:

گرفتار ملزمین کے پاس سے پولیس نے 156 برانڈڈ کے موبائل برآمد کیے ہیں۔ اس علاوہ 220 برانڈڈ کے گم شدہ موبائل برآمد ہوئے ہیں جس کی قیمت تقریبا 80 لاکھ بتائی جارہی ہے۔ فی الحال پولیس ان موبائلوں کی چھان بین کرکے ان کے مالکان تک پہنچانے کی تیاری کر رہی ہے۔ Ajmer Crime

ABOUT THE AUTHOR

...view details