اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Sensational Disclosure of Meerut Woman: خاتون کے سسرال والوں پر سنگین الزامات

میرٹھ کی ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے سسرال والوں پر پاکستان سے غیر قانونی اسلحہ کا کاروبار کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کے مطابق اس کے سسرال والے ایک پاکستانی نوجوان کے ساتھ مل کر طویل عرصہ سے بھارت میں غیر قانونی اسلحہ سپلائی کر رہے ہیں۔ Sensational Disclosure of Meerut Woman

میرٹھ کی ایک خاتون کا اپنے سسرال پر سنگین الزامات
میرٹھ کی ایک خاتون کا اپنے سسرال پر سنگین الزامات

By

Published : Jul 28, 2022, 7:39 PM IST

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے جہاں کی رہائشی ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے سسرال والوں پر پاکستان سے غیر قانونی اسلحہ کا کاروبار کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کے مطابق اس کے سسرال والے ایک پاکستانی نوجوان کے ساتھ مل کر طویل عرصہ سے بھارت میں غیر قانونی اسلحہ سپلائی کر رہے ہیں۔ Sensational Disclosure of Meerut Woman

خاتون کا الزام ہے کہ اس کے سسرال والے ایک پاکستانی نوجوان افسر علی کے ساتھ مل کر غیر قانونی اسلحہ، بارود کا کالا کاروبار کرتے ہیں اور جب اس نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو پاکستانی نوجوان افسر نے اس کو اور اس کی دو معصوم بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی جس میں خاتون کے سسرال والے بھی ملوث تھے۔

خاتون کا دعویٰ ہے کہ جب اس معاملے کی شکایت لے کر تھانہ پہنچی تو اس کے سسرال والے وہاں پہنچ گئے اور تھانہ انچارج سے بات کرکے اسے گھر واپس لے گئے جہاں اس کے ساتھ پاکستانی نوجوان افسر علی نے جنسی زیادتی کے معاملے کو انجام دیا۔ Sensational Disclosure of Meerut Woman

ویڈیو

مزید پڑھیں:

خاتون نے اس معاملے میں میرٹھ کے ایس ایس پی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ متاثرہ نے اپنی سسرال کے لوگوں کی کچھ تصاویر بھی ایس ایس پی کو سونپی ہے جس میں اس کے سسرال کے لوگ اپنے ہاتھوں میں ہتھیار اٹھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور تحقیقات میں جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details