اردو

urdu

ETV Bharat / crime

مالیگاؤں: مویشی کاروباری پر فائرنگ معاملے میں 6 ملزمین گرفتار - ممویشی کاروباری پر فائرنگ معاملہ

مالیگاؤں میں عیدالاضحی کے پیش نظر مویشیوں کی آمد اور خرید و فروخت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ وہیں، قربانی کے مویشیوں کی چوری کے معاملات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حال ہی میں کچھ بدمعاشوں نے حملہ کر کے ایک مویشی کاروباری کو ہلاک کر دیا۔ پولیس ملزمین کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مویشی کاروباری پر فائرنگ معاملے میں 6 ملزمین گرفتار
مویشی کاروباری پر فائرنگ معاملے میں 6 ملزمین گرفتار

By

Published : Jul 15, 2021, 9:21 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں عیدالاضحی کے موقع پر مویشی لے جارہے کاروباریوں پر تین بدمعاشوں نے حملہ کردیا، جس میں سے ایک کاروباری کی موت واقع ہوگئی تھی۔ پولیس نے ان معاملے میں ملوث 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

مویشی کاروباری پر فائرنگ معاملے میں 6 ملزمین گرفتار

اطلاع کے مطابق گزشتہ روز پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں ضلع جلگاؤں کے جامنیر تعلقہ کے شندورنی کے 38 سالہ علیم سلیم کھاٹک نے شکایت درج کرائی کہ 8 جولائی کو وہ قربانی کے بکروں سے بھری ایک پک اپ گاڑی کو کلیان لے جارہے تھے۔ رات میں 3 بجکر 45 منٹ پر ممبئی آگرہ روڈ پر جنتا سائزنگ سے رضوان پارک کے درمیان ایچ ایف ڈیلکس موٹر سائیکل پر سوار 30 سے 35 سال کی عمر کے تین نقاب پوش نوجوان گاڑی کے دروازے کے پاس آئے اور پستول دیکھاتے ہوئے گاڑی روکنے کے لیے کہا۔

لیکن اسی درمیان ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کردی، یہ دیکھتے ہوئے موٹر سائیکل کے بیچ میں بیٹھے ہوئے شخص نے چھوتی پستول سے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کے سبب ڈرائیور کے بازو کی سیٹ پر بیٹھے بکرا کاروباری ملک جاوید احمد کھاٹک کو سر میں گولی لگنے سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

زخمی جاوید احمد کو مالیگاؤں شہر کے ناوکار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں حالت نازک ہونے کے بعد انہیں دھولیہ سول اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس معاملے کے بعد بکروں کے تاجروں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اس طرح کے معاملات پر جلد از جلد قدغن لگایا جائے۔

مزید پڑھیں: ممبئی: مذہبی مقامات کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم


اس تعلق سے ضلع ایس پی سچن پاٹل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے علیم کھاٹک کی شکایت پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمین کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر فرار ملزمین کی تلاش شروع کردی تھی۔ لیکن اس درمیان زخمی جاوید کھاٹک کی دوران علاج موت واقع ہوگئی۔جس کے بعد پوارواڑی پولیس نے دفعہ 302 کے تحت مزید اور دو افراد پر مقدمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج وی ایل بھوئے نے ایک ٹیم تشکیل دی۔جس کے بعد اس ٹیم نے تلاشی مہم کے تحت تفتیش شروع کردی اور خفیہ معلومات کے بنا پر ملزم نمبر (1) ہاشم پنجاری عرف پاپا گولڈن ساکن درے گاؤں (2) گوپال گراسے ساکن ساکری روڈ (دھولیہ) (3) ابوذر زبیر نیاپورہ (مالیگاؤں) (4) مقصود احمد عرف متسے ، رمضانپورہ (5) محمّد ساجد عرف مرچی رضاء پورہ اور (6) محمّد اکرم عرف متھن چوروا گولڈن نگر مالیگاؤں کو گرفتار کرتے ہوئے پوچھ گچھ کی۔ سبھی ملزمین نے اس واردات کو انجام دینے کی بات قبول کی ہے۔

سچن پاٹل نے کہا کہ ملزمین نے واردات کے انجام دینے کے بعد بندوق کو توڑ کر ندی میں پھینک دیا تھا۔تاہم پولیس نے واردات میں انجام دی گئی موٹر سائیکل و ٹکڑے کی گئی بندوق کو برآمد کرلیا اور اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details