اردو

urdu

ETV Bharat / crime

دہلی: پتہ پوچھنے کے بہانے راہگیر کو لوٹ لیا، دو گرفتار - delhi crime news

دہلی کے سریتا وہار علاقے میں ایک راہ گیر سے موبائل چھیننے والے بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے ایک چوری شدہ موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پتہ پوچھنے کے بہانے راہگیر کو لوٹ لیا ، دو گرفتار

By

Published : Sep 9, 2021, 7:39 PM IST

دہلی پولیس نے دارالحکومت کی سڑکوں پر ناواقف ہونے کا بہانہ کر کے راہگیروں کو لوٹنے اور جھپٹ ماری کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

جنوبی مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس آر پی مینا نے جمعرات کو بتایا کہ محمد نور نبی (21) اور آصف علی مدن پور (22) کو بدھ کے روز سریتا وہار علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ وہ اسی علاقے کے مدن پور کھادر کا رہائشی ہے۔ ان کے پاس سے ایک چوری شدہ موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سریتا وہار تھانے کی جسولہ ریڈ لائٹ کے قریب ایک مسافر بدھ کی شام 6 بجے کے قریب بس اسٹینڈ پر بس کا انتظار کر رہا تھا۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان اس کے پاس آئے۔ موٹرسائیکل سوار نے لاعلمی کا ڈرامہ کیا اور اس سے بی بلاک کا پتہ پوچھا۔ مسافر اسے پتہ بتا رہا تھا کہ پیچھے بیٹھے بدمعاش نے اس کا موبائل فون جھپٹ لیا اور دونوں موقع سے بھاگ گئے۔

مزید پڑھیں:ہریانہ سے شراب کی اسمگلنگ، دہلی کی چار خواتین گرفتار

دریں اثنا، جب متاثرہ نے شور مچایا تو قریبی گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے شرپسندوں کا پیچھا کیا اور انہیں کچھ فاصلے پر پکڑ لیا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمین نے لوٹ مار کا اعتراف کرلیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details