پرائیویٹ ہسپتالوں نے اعلان کیا ہیکہ حکومت نے بقایہ جات ادا نہیں کیے جس کی وجہ سے مذکورہ اسکیم کو 16 اگست سے بند کردیا جائے گا۔
آروگیہ شری اسکیم دوبارہ بند ہوگی - سرکاری اسپتال بھی شامل
حکومت تلنگانہ کی جانب سےغریب عوام کو فراہم کی جانے والی ہیلت اسکیم آروگیہ شری کی خدمات ضلع ورنگل میں 16 اگست سے بند ہوجائے گی۔
قبل ازیں دسمبر میں بھی اسپتالوں نے مذکورہ اسکیم کو بند کردیا تھا جس کے بعد بقایہ جات کی کچھ رقم حکومت نے ادا کی تھی جس کے بعد اسکیم کو جاری رکھا گیا۔
بتایا گیا ہیکہ کُل بقایہ جات 92 کروڑ روپے تھے جس میں سے 10 کروڑ ادا کیے گئے تھے جبکہ 82 کروڑ ادا کرنا باقی ہے۔
ریاستی سطح پر اس اسکیم کے تحت حکومت کو 1500 کروڑ روپے ادا کرنا ہے۔
متحدہ ضلع ورنگل میں آروگیہ شری کے تحت جملہ 54 ہسپتال درج ہیں جن میں14 سرکاری ہسپتال بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق جلد ہی ہسپتالوں کو بقایہ جات ادا کردیے جائیں گے۔
تاہم ضلع ورنگل کے پرائیویٹ ہسپتالوں نے بقایہ رقم ادا کرنے تک مریضوں کا مفت علاج نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں ہسپتالوں میں نوٹسز بھی چسپاں کی گئی ہیں۔