ریاست آندھرا پردیش (اے پی) میں کورونا وائرس کے48نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس ریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں نئے معاملات کے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر2205تک جا پہنچی۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ معاملات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرنول، گنٹوراور نیلور اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔ ان اضلاع میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نو نو (9) افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ضلع چتور رہا جہاں 8معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ضلع کرشنا رہا ہے۔ اس ضلع میں 7نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔