تلگو ریاست آندھرا پردیش میں روز بروز کورونا وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے پیر کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔ نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر 1177تک جا پہنچی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
سب سے زیادہ معاملات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کرشنا میں درج کئے گئے ہیں۔ اس ضلع میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 33افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 23معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ضلع کرنول رہا ہے۔
اس ضلع میں 13نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اضلاع وجیانگرم، وشاکھاپٹنم، پرکاشم، مشرقی گوداوری، چتور، اننت پور اورکڑپہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیا معاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بہ حیثیت مجموعی 292معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے۔ دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 237معاملات درج کئے گئے ہیں۔
اب تک235افراد روبہ صحت ہوچکے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد کرنول ضلع کے ہیں۔
ریاست میں اس مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد 31تک جا پہنچی ہے۔