یوم عاشورہ کے موقعے پر وارانسی میں بھی خلوص و عقیدت کے ساتھ تعزیوں کا جلوس نکالا گیا، جلوس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عقیدت مندوں نے تعزیے کے پیچھے یاحسین یاحسین کے نعرہ لگاتے ہوئے کربلا تک پہنچے۔
وارانسی: عقیدت و احترام کے ساتھ تعزیوں کی تدفین - قدیم روایت کے برعکس تعزیوں کی تدفین
ریاست اترپردیش کے مشہور شہر وارانسی میں قدیم روایت کے برعکس تعزیوں کی تدفین کی گئی۔
رواں برس یوم عاشورہ کے موقعے پر وارانسی میں قدیم روایت کے برعکس تعزیوں کی تدفین کی گئی۔ اس سے قبل شہر کے سبھی تعزیوں کو گنگا میں بہایا جاتا تھا لیکن آج ایسا نہ کرتے ہوئے تعزیوں کی تدفین کی گئی۔ تعزیوں کی تدفین کا سلسلہ دوپہر سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ پہلے شہر کے قرب وجوار کے تعزیے کی تدفین عمل میں لائی گئی پھر شہر کے تعزیے کو روانہ کیا گیا۔
کربلا کے آس پاس دکانیں میلے کے طرز پر سجی ہوئیں تھیں ہنڈولے، چرخیاں، رولر کوسٹر وغیرہ لگائے گئے تھے۔ عوام کربلا میں تدفین کے ساتھ ساتھ میلے کا بھی لطف اٹھا رہے تھے۔