وارانسی ریلویز نے اپنے ملازمین کو سخت احکامات دیے ہیں اور اسٹیشن کے بیشتر دروازے بند کر دیئے گئے ہیں تاکہ کوئی مسافر بغیر جانچ کرائے باہر نہ جا سکیں۔
کورونا وائرس جانچ کرنے والے ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ صبح سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کا جانچ کیا جا گیا ہے لیکن اب تک کسی بھی مسافر میں مثبت کرونا وائرس کے علامات نہیں پائے گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ ریلویز کی جانب سے سخت ہدایات آپ کو بتا دیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں قوم سے خطاب کرتے ہوئے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا جس کا اثر وارانسی کے ریلوے اسٹیشن پر دیکھنے کو ملا۔
مزید پڑھیں:بھیونڈی: جنتا کرفیو کے دوران اجتماعی اذان کا اہتمام
واضح رہے گذشتہ روز بھارتی ریلویز نے تقریباً 80 ٹرینوں کو منسوخ کردیا تھا اس کے باوجود جو ٹرین ممبئی مہاراشٹر و دیگر ریاستوں سے آرہی ہیں ان کے مسافروں کو تھرمل اسکرین کے ذریعے جانچ کر روانہ کیا جا رہا ہے۔