اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتر پردیش: کورونا ویکسین بذریعہ طیارہ بنارس پہنچی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس میں 16 جنوری سے شروع ہونے والے کورونا ویکسینیشن کے لیے اب انتظار ختم ہوگیا ہے، بدھ کو بنارس کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ بابت پور پر کورونا ویکسین کے 16 پارسل بذریعہ طیارہ پہنچائے گئے۔

اتر پردیش: کورونا ویکسین بذریعہ طیارہ بنارس پہنچا
اتر پردیش: کورونا ویکسین بذریعہ طیارہ بنارس پہنچا

By

Published : Jan 13, 2021, 3:18 PM IST

Updated : Jan 13, 2021, 4:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کورونا ویکسین سے متعلق تیاریوں میں زور و شور سے لگے ہوئے ہیں۔

سی ایم او بنارس ڈاکٹر وی پی سنگھ نے بتایا کی ویکسین کو سب سے پہلے بنارس کے دین دیال ہسپتال کے ریجنل سینٹر میں لایا جائے گا جہاں پر ہیلتھ افسران کی موجودگی میں بنارس کے چوکا گھاٹ کولڈ چین سنٹر کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

وہیں محکمہ صحت کی ٹیم نے بنارس کے چوکا گھاٹ پر واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر گھر کا جائزہ لیا۔

بنارس کے ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کورونا ویکسین سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ائیر پورٹ پہنچے اور ان کی موجودگی میں ہی ویکسین ہسپتال کے لئے روانہ کیا گیا۔

Last Updated : Jan 13, 2021, 4:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details