خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد ڈی آر آئی ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کے ساتھ مل کر لنکا پولیس اسٹیشن کے علاقے ڈیفی میں چھاپے ماری کی جس میں ڈی آر آئی حکام نے بیس کوئنٹل گانجے کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
وارانسی: کروڑوں کی منشیات کے ساتھ دو گرفتار - دچ سفرسد گرفتسر
ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں مہاشیوارتری کے موقع پر ڈی آر آئی ڈیپارٹمنٹ نے کروڑوں روپے کی غیر قانونی منشیات کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کروڑوں کے منشیات کے ساتھ دو گرفتار
بتایا جارہا ہے کہ وارانسی میں تقریبا تین کروڑ روپے کا گانجا اڑیسہ سے لایا گیا تھا، 21 فروری کو مہاشیوراتری ہے اور اس تہوار کو وارانسی میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایاجاتا ہے، جب کہ اسمگلر اس میں سرگرم ہو جاتے ہیں اور نشہ آور اشیا کی اسمگلنگ شروع کر دیتے ہیں۔
ڈی آر آئی ڈیپارٹمنٹ کے چیف انٹیلیجنس آفیسر آنند رائے نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس کے تعاون سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا جس میں 20 کوئنٹل گانجا پرآمد کیا گیا ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 10:14 PM IST