اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بھارت ماتا' کے ہاتھ سے ترنگا ہٹا کر بھگوا پرچم لگایا گیا

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں واقع بھارت ماتا مندر، اپنے تاریخی و تعمیری پہلو سے منفرد اہمیت کا حامل ہے۔

tricolor flag has been removed from baharat mata hands in varanasi
بھارت ماتا کے ہاتھ سے ترنگا ہٹا کر بھگوا پرچم لگایا گیا

By

Published : Mar 2, 2020, 8:37 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:03 AM IST

یوں تو بھارت کی سبھی مندروں میں دیوی دیوتاؤں کے مجسمے اور مورتیاں نصب ہوتی ہیں لیکن بنارس کے بھارت ماتا مندر میں کسی بھی قسم کی کوئی مورتی یا مجسمہ نصب نہیں ہے۔

بھارت ماتا کے ہاتھ سے ترنگا ہٹا کر بھگوا پرچم لگایا گیا

یہی وہ وجہ ہے جو اس مندر کو دیگر مندروں سے منفرد اور علیحدہ بناتی ہے۔ اس مندر میں سبھی مذاہب کے لوگ بھارت کی تصویر اور بھارت کا متحدہ نقشہ دیکھنے دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔

سنہ 1918 میں بابو شیو پرشاد گپت نے اس مندر کی تعمیر کی شروعات کی تھی اور 1924 میں مندر کی تعمیر مکمل ہوئی۔ 25 اکتوبر 1936 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے اس مندر کا افتتاح کیا تھا، جس میں 25 ہزار عوام کا جم غفیر تھا۔ ان میں خاص طور سے خان عبدالغفار خان، سردار پٹیل، جواہر لال نہرو سمیت بھارت کے قدآور لیڈران بھی شامل تھے۔

بھارت ماتا کے ہاتھ میں پہلے ترنگا تھا

اس مندر میں 450 پہاڑوں کی چوٹیوں کو دکھایا گیا ہے جب کہ درجنوں ندیوں کے نقشے بھی دکھائے گئے ہیں جو پتھروں سے بنے ہوئے ہیں۔ اس مندر کی منفرد خاصیت یہ ہے کہ متحدہ بھارت کا نقشہ اس مندر میں ہے، خاص طور سے افغانستان، بلوچستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت وہ سبھی ریاستیں موجود ہیں جو متحدہ بھارت میں شامل تھیں۔

بھارت ماتا کے ہاتھ سے ترنگا ہٹا کر بھگوا پرچم لگایا گیا

مندر کی نچلی سطح سے دیکھنے پر سمندر اور ہمالیہ کے مابین بلندی کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بنارس کے سگرا علاقے میں واقع یہ مندر کے اندر میں بھارت ماتا کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ اب سے قبل کل ان کے ہاتھوں میں ترنگا تھا لیکن کچھ عرصہ قبل ان کے ہاتھوں سے ترنگا ہٹا کر بھگوا جھنڈا لگا دیا گیا ہے۔

بھگوا جھنڈا لگانے کی ابھی تک کوئی خاص اور واضح وجہ نہیں بتائی گئی ہے لیکن مندر کے اندر موجود بھارت ماتا کی تصویر پر بھگوا جھنڈا نصب ہے جب کہ مندر کے احاطے سے باہر بس اسٹاپ پر بھارت ماتا کے ہاتھ میں ترنگا جھنڈا نظر آتا ہے۔

اس مندر میں 450 پہاڑوں کی چوٹیوں کو دکھایا گیا ہے جب کی درجنوں ندیوں کے نقشے بھی دکھائے گئے ہیں جو پتھروں سے بنے ہوئے ہیں

وہیں مندر کی دیواروں پر جو تصویروں کی نقاشی کی گئی ہے، اس پر بھی بھارت ماتا کے ہاتھ میں بھگوا جھنڈا دیا گیا ہے۔ مندر کے نگراں راجیو نے ای ٹی وی بھارت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'سنہ 2000 میں بھارت ماتا کی تصویر بنائی گئی تھی جن کے ہاتھ میں ترنگا جھنڈا دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد اس ترنگے جھنڈے کو بدل کر بھگوا جھنڈا کردیا گیا ہے۔'

غور طلب ہے کہ بھارت ماتا مندر کے احاطے ہی میں مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کا بی ایف اے شعبہ ہے۔ جہاں طلبا بی ایف اے کی کلاس کرتے ہیں۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details