گیان واپی مسجد کے آثار قدیمہ کے سروے سے متعلق زیر التواء کیس میں ضلعی عدالت میں جمعہ کو سماعت ہوئی۔ مدعی فریق نے ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ سے گیان واپی کمپلیکس کا آثار قدیمہ کا سروے کرنے کی درخواست کی۔ ایک بار پھر اس معاملے میں سماعت ملتوی کردی گئی اور عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 18 مارچ مقرر کردی ہے۔
سماعت کے بعد عدالت نے گیان واپی - وشوناتھ مندر کمپلیکس کے تنازع سے متعلق زیر التواء کیس میں اگلی تاریخ 18 مارچ مقرر کر دی ہے۔ سول جج (سینیئر ڈویژن - فاسٹ ٹریک) آشوتوش تیواری کی عدالت میں اس کیس کی سماعت جاری ہے۔