اردو

urdu

ETV Bharat / city

مئو : 'مسلم معاشرے سے جہیز جیسی لعنت کو دورکیا جائے' - علماء کے مطابق

اترپردیش کے ضلع  مئو میں معزز حضرات نے جہیز کی لعنت کو معاشرے سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ سنت کے مطابق کم سے کم خرچ میں شادی کی تقریب مکمل کرائی جائے۔

مئو : 'مسلم معاشرے سے جہیز جیسی لعنت کو دورکیا جائے'
مئو : 'مسلم معاشرے سے جہیز جیسی لعنت کو دورکیا جائے'

By

Published : Mar 27, 2021, 8:09 PM IST

مئو شہر کے معروف دینی تعلیمی اداروں کے سرپرست جہیز لینے اور دینے کے خلاف میٹنگ منعقد کر رہے ہیں ۔ علماء کے مطابق قوم کو تنزلی کا شکار ہونے سے روکنے کے لئے ضروری ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ اہم فریضہ انجام دیا جائے۔

مئو : 'مسلم معاشرے سے جہیز جیسی لعنت کو دورکیا جائے'مئو : 'مسلم معاشرے سے جہیز جیسی لعنت کو دورکیا جائے'

مدرسہ دارالعوام مئو کے پرنسیپل مفتی محمد انور قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جہیز جیسی برائی کو روکنے کے لئے مئو میں علماء و شہر کے معزز افراد کی دو میٹنگ منعقد کی جا چکی ہے۔




انہوں نے مزید کہا کہ' اب محلوں میں اس سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا جائےگا ۔ اس مہم میں مئو کا دانشور طبقہ بھی شانہ بشانہ شریک ہے ۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ معاشرے میں شادی تقاریب کو آسان اور کم سے کم خرچ والی بنایا جائے۔

علماء کے مطابق جہیز کی وجہ سے معاشرے کے غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو شادی میں مشکل پیش آرہی ہے ۔ جہیز کے خلاف مہم شروع کرنے کی کوشش سے امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details