ریاست اتر پردیش میں حکومت کی جانب سےپرالی جلانے والوں کے خلاف جاری احکامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
اسٹاریپر کے بغیر دھان کاٹ رہی مشینیں ضبط ضلع مئو میں انتظامیہ کی جانب سے دھان کی فصل کاٹ رہی کمبائن مشینوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ جن مشینوں میں اسٹاریپر نصب نہیں کیا گیا ہے، انہیں سیز کیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں بغیر اسٹاریپر کے دھان کاٹ رہی دو کمبائن مشینوں کو ضبط کر لیا گیا۔ ایس ڈی ایم گھوسی کے مطابق دونوں کمبائن مشینوں میں حکومت کے ضابطہ کے مطابق پرالی کو بھوسے میں تبدیل کرنے کے آلات نصب نہیں کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: 'شہریت بل کے خلاف سڑک سے سنسد تک آندولن کریں گے'