اردو

urdu

ETV Bharat / city

وارانسی: ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج - سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج کر انہیں جیل بھیجا جا رہا

ایک طرف جہاں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس وباء کے درمیان پولیس انتظامیہ کی خوب تعریف ہو رہی تھی وہیں اب پولیس انتظامیہ کے استحصال کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے۔

ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج
ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 28, 2020, 3:10 PM IST

بنارس کینٹ ریلوے اسٹیشن کے چوراہے پر کانگریس پارٹی کے کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج

کانگریس رہنما ہریش مشرا نے میڈیا سے کہا کہ کہ جب بھی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں تو پولیس انتظامیہ مظاہرین کا استحصال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد مقدمے درج کر انہیں جیل بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین پرپولیس کا استحصال اتنا شدید ہوتا جارہا ہے کہ بیشتر مظاہرین پولیس کی لاٹھی سے شدید طور پر زخمی ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق وزیراعظم نرسمہا راو کو خراجِ عقیدت


انہوں نے مزید کہاکہ' بنارس کینٹ ریلوے اسٹیشن کے چوراہے پر کانگریس پارٹی کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ احتجاجیوں کا استحصال نہ کریں حکومت کے خلاف آواز اٹھانا حزب اختلاف کی اہم ذمہ داری ہے اور ہم حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ تاکہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، لیکن پولیس انتظامیہ ہمیں منتشر کر دیتی ہے اور ہمارا استحصال کرتی ہے۔ انہوں نے بنارس ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن طریقے سے ہو رہے مظاہروں میں پولیس انتظامیہ کے ذریعے تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details