اتر پردیش کے بنارس میں آج مہاشیوراتری کا تہوار نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں عقیدتمند جمع ہوئے ہیں۔
بنارس میں دکھی گنگا جمنی تہذیب کی تصاویر اس دوران مسلمانوں نے قطار میں کھڑے عقیدت مندوں پر گلاب کی بارش کی۔
پھولوں کی بارش کر مسلمانوں نے یہ پیغام دیا کہ ملک میں ہر تہوار ہر مذہب کے لئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔
مسلمانوں نے گودولیا سے کاشی وشوناتھ مندر تک قطار بند ہو کر کھڑے لوگوں پر پھولوں کی بارش کی۔
بڑی تعداد میں پہنچے مسلم مرد و خواتین نے عقیدتمندوں پر پھولوں کی بارش کرتے ہوئے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ ملک میں عید، دیوالی، ہولی اور مہاشیوراتری جیسے تہوار ایک ساتھ ملکر منائے جاتے ہیں۔
پھولوں کی بارش کرنے والے مقامی محمد آصف نے بتایا کہ تمام لوگ بھارتی ہونے کے ناطے ہر مذہب، ہر ذات کا احترام کرتے ہیں، اس کی عزت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج مہاشیوراتری کے موقع پر کاشی سے ایک انوکھی تصویر سامنے آئی ہے۔ تصاویر لوگوں کو یہ بتانے کے لئے کافی ہیں کہ بھارت میں تمام مذاہب متحد ہیں اور ہر تہوار ایک ساتھ مل کر منایا جاتا ہے۔