اردو

urdu

ETV Bharat / city

نیتا امبانی کو بی ایچ یو میں وزٹنگ پروفیسر بنانے کا معاملہ کیا ہے؟

بھارت کے معروف سرمایہ دار مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کو بنارس ہندو یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر کے عہدے پر تقرری کرنے کے سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک پریس ریلیز جاری کر اپنے موقف کو واضح کیا ہے۔

By

Published : Mar 17, 2021, 11:02 PM IST

یونیورسٹی کے رابطہ عامہ کے افسر نے پریس ریلیز جاری کر کہا ہے کہ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا انمبانی کو بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوشل سائنسز کے شعبہ کے میں بطور وزٹنگ پروفیسر تقرری کیے جانے کے سلسلے میں جو خبریں شائع ہوئی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیتا امبانی کو یونیورسٹی کے کسی بھی شعبے یا کالج میں بطور وزٹنگ پروفیسر تقرری یا تعلیم دینے کی ذمہ داری نہیں دی گئی ہے اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے کوئی بھی حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بنارس ہندو یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر کی تقرری کے لیے کچھ ضابطہ وضع کیے گئے ہیں جس کی منظوری کے بعد ہی تقرری عمل میں آتی ہے۔ اس سلسلےمیں نہ ہی کسی پیشکش کو منظوری ملی ہے اور نہ ہی کوئی حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جو بھی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔یونیورسٹی میں سوشل سائنس کے ڈین کوشل کشور شرما نے آف کیمرہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یونیورسٹی سے سرمایہ داروں اور تاجروں کو جوڑنے کی پرانی روایت ہے اس سلسلے میں سرمایہ دار ٹاٹا بڑلہ کے نام پر یونیورسٹی میں ایک ہاسٹل بھی ہے اسی کڑی میں امبانی گھرانے کو بھی جوڑنے کی کوشش تھی لیکن اب یونیورسٹی نے اس کی تردید کردی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details