اردو

urdu

جونپور: نئے سال پر ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم

By

Published : Jan 2, 2021, 8:47 PM IST

نئے سال کے موقع پر جشن منانے کے بجائے معروف صحافی اور سماجی کارکن ڈاکٹر ناصر خان نے سردیوں میں سڑکوں کے کنارے سوئے ہوئے مزدور اور مسافروں کے درمیان کمبل تقسیم کیا۔

journalist and social activist Dr. Nasir Khan
معروف صحافی اور سماجی کارکن ڈاکٹر ناصر خان

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کوتوالی حلقہ کے محلہ بلوا گھاٹ کے رہائشی سماجی کارکن و صحافی ڈاکٹر ناصر خان نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شب میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا۔

معروف صحافی اور سماجی کارکن ڈاکٹر ناصر خان

نئے سال کی آمد کی خوشی میں جب عوام و خواص جشن منانے میں مشغول تھے تو وہیں معروف صحافی ڈاکٹر ناصر خان شاہراہ پر سوئے ہوئے سردی سے ٹھٹھر رہے مزدوروں و مسافروں کے درمیان کمبل تقسیم کر رہے تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ناصر خان نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2021 تمام باشندوں کے لیے خوشیاں لائے، کیونکہ 2020 ہم لوگوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے اپنے سماجی سرگرمیوں کے تعلق سے کہا کہ بچپن سے ہی میں بقدرِ وسعت ضرورت مندوں کی مدد کرتے آرہا ہوں، کیونکہ انسانیت تبھی زندہ رہ سکتی ہے جب ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا پڑوسی بھوکا سوتا ہے تو اس سے بڑا گناہ کچھ نہیں ہو سکتا، ہر انسان کو اپنی وسعت کے مطابق کوشس کرکے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ہم لوگوں نے یہ عہد کیا کہ نئے سال کے موقع پر جو پیسے جشن منانے کے لیے خرچ کرتے ہیں، اس پیسے کو جمع کرکے راستے پر سردی سے کانپ رہے غریبوں و مزدوروں کی مدد کی جائے تاکہ انہیں یہ احساس نہ ہو کہ ہمارے پاس اوڑھنے کے لیے کچھ نہیں اور عوام جشن منانے میں مشغول ہے۔

واضح رہے کہ ناصر خان سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں، لاک ڈاؤن کے درمیان جب غریب طبقہ دانہ دانہ کے لیے ترس رہا تھا تو اس وقت ناصر خان نے علاقے میں مسلسل دو مہینے تک ضرورت مندوں کے گھر گھر جاکر راشن و کھانے کا پیکٹ پہنچانے کا کام کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پروفیسر ہدایت اللہ میر مسلم نوجوانوں کے لیے مشعل راہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details