اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس میں بین الاقوامی مشاعرہ - مشاعرہ

یوتھ کلب سوسائٹی کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقعے پر بنارس میں پہلی بار جشنِ بھارت کے عنوان سے بین الاقوامی مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد ہوا۔

بنارس میں بین الاقوامی مشاعرہ
بنارس میں بین الاقوامی مشاعرہ

By

Published : Jan 27, 2021, 1:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں اسّی گھاٹ پر 'یوتھ کلب سوسائٹی' کی جانب سے ملک کی 72 ویں یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری کے موقعے پر پہلی بار بنارس میں 'جشنِ بھارت' کے عنوان سے بین الاقوامی مشاعرہ و کوی سمیلن کا کا اہتمام عمل میں آیا۔

بین الاقوامی مشاعرہ

مشاعرے کی شروعات گنگا آرتی کے بعد ہوئی جس کے بعد پانچ ملکوں کے شعرا نے اپنا کلام پیش کر دلکش سماں باندھا۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں زمزم رام نگری ڈاکٹر شاد، شنکر کیموری، دہلی سے تعلق رکھنے والے سنجیو مکیش، مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے وجے لکشمی اور لکھنؤ کے آئی اے ایس افسر اکھلیش مشرا شامل ہوئے۔

بنارس میں بین الاقوامی مشاعرہ

مشاعرے کی نظامت مشہور شاعرہ ڈاکٹر انامیکا جین امبر نے کی جبکہ مشاعرے کی صدارت بنارس کے جھنڈا بردار سائیں بنارسی نے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details