اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیان واپی مسجد کیس: نظرثانی کی درخواست پر سماعت شروع

بنارس کے ڈسٹرکٹ جج امیش چندر شرما نے گیان واپی مسجد معاملے میں سماعت کے دائرہ اختیار کو طئے کرنے کے لیے نظرثانی درخواست کی پہلی سماعت آج سے شروع کردی ہے، سماعت کی اگلی تاریخ یکم دسمبر کو مقرر کی ہے۔

gyanvapi mosque case
گیان واپی مسجد کیس

By

Published : Nov 12, 2020, 7:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں واقع گیان واپی معاملے کی سماعت جمعرات کو دوبارہ شروع ہوگئی ہے، جمعرات کو کاشی وشوناتھ مندر کیس میں سماعت کے بعدضلع جج امیش چندر شرما نے اگلی تاریخ یکم دسمبر مقرر کی ہے۔

گیان واپی کیس میں سنی سنٹرل وقف بورڈ اور انجمن انتظامیاں مساجد کی جانب سے نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اس بارے میں جمعرات کو ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں سماعت ہوئی ہے، سول جج کے دائرہ اختیار کو سنی سنٹرل وقف بورڈ اور انجمن انتظامیاں کی جانب سے زیر التواء قانونی چارہ جوئی کی سماعت کے لیے چیلنج کیا گیا تھا۔

اس معاملے میں سول جج نے 25 فروری 2020 کو سنی سنٹرل وقف بورڈ اور انجمن انتظامات کے چیلنج کو مسترد کردیا، سول جج کے فیصلے کے خلاف سنی سنٹرل وقف بورڈ اور انجمن انتظامات مسجد کی جانب سے ضلعی جج کی عدالت میں نظرثانی درخواست دائر کی گئی، آخری سماعت میں اسے قبول کرتے ہوئے عدالت نے آج سے دائرہ اختیار پر سماعت شروع کردی ہے اور اگلی تاریخ یکم دسمبر مقرر کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details