اتر پردیش کے ضلع وارانسی میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو سمیت 10نامزد اور تقریبا 150نامعلوم افراد کے خلاف عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ پابندیوں کی خلاف ورزی کر کے ’’عومی رابطہ مہم‘‘ چلانے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وارانسی: کانگریس رہنما کے خلاف مقدمہ درج - احتیاطی تدابیر
عالمی وبا کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنمایانہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پروگرام منعقد کرنے پر کانگریس رہنما سمیت 160افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
وارانسی: کانگریس رہنما کے خلاف مقدمہ درج
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیت پورا علاقے کے کٹہر کے نسواں اسکول میں پیر کو مبینہ طور سے ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران کورونا وبا کے پیش نظر پہلے سے ہی جاری احتیاطی تدابیر اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
الزام ہے کہ پروگرام میں نہ تو جسمانی دوری کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی ماسک پہنے گئے تھے۔ اور بغیر اجازت غیر قانونی طور سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔