ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں ٹیکہ کاری پروگرام شروع ہونےکے بعد سرکاری ہسپتالوں میں مریض مطمئن ہو کر اپنا اعلاج کرانے آرہے ہیں۔ ڈاکٹرز بھی کووڈ-19 کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرانے میں مصروف ہیں۔
'کورونا ویکسین آنے کے بعد لوگوں کا خوف کم ہوا ہے' ڈاکٹروں کے مطابق کورونا معاملوں کے عروج پر رہنے کے دوران عام بیماریوں کے مریض خوف و ہراس میں مبتلا تھے۔ کورونا ویکسین کی ایجاد اور ٹیکہ کاری پروگرام شروع ہونے کے بعد مریضوں کے ذہنی انتشار میں کمی آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مئو میں عام آدمی کے لئے بھی کورونا ویکسین، محکمہ صحت کی جانب سے مہیا کرائی جارہی ہے۔
'کورونا ویکسین آنے کے بعد لوگوں کا خوف کم ہوا ہے' سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیکہ کاری کے ساتھ ساتھ دیگر امراض کا علاج بھی باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر وی کے یادو کے مطابق کورونا ویکسین پوری طرح قابل اطمینان ہے۔ اس میں کسی طرح کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔
'کورونا ویکسین آنے کے بعد لوگوں کا خوف کم ہوا ہے' ڈاکٹروں کے مطابق مضر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے ٹیکہ کاری اور بھی ضروری ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا ویکسین کا ڈوز لینے کے بعد مریضوں میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت میں اضافہ ہوگا۔ قابل غور معاملہ یہ ہے کہ ہسپتال آنےوالے مریض کووڈ-19 کی گائیڈ لائن سے سخت لاپرواہی برتتے نظر آرہے ہیں۔ زیادہ تر مریض بغیر ماسک کے ہی اسپتال آرہے ہیں۔ یہاں سوشل ڈسٹینسگ کی پابندی بالکل نہیں کی جا رہی ہے۔