وارانسی میں گنگا صفائی مہم کا آغاز صبح سات بجے سے شروع ہوکر ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس میں نہ صرف گنگا ندی میں بہتی آلودگی اور غلاظتوں کو ہٹایا گیا بلکہ یہ بھی حلف لیا گیا کہ گنگا کو صاف ستھرا رکھنے میں ہر ممکن تعاون دیا جائے گا۔
صفائی مہم میں شامل سماجی کارکن محمد شاہد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ گنگا کی صفائی انتہائی اہم ہے اور بنارس سے جب یہ پیغام جائے گا تو اس کا اثر پورے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ' اس مہم میں بغیر تفریق ملت و مذہب سبھی عقیدے کے لوگ شامل ہوئے ہیں اور یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم نماز فجر کے بعد سے ہی اس مہم میں شامل ہوئے۔