اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

اترپردیش کے ضلع جونپور کے شہر کوتوالی پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی سیل کے سکریٹری منیش سیٹھی کے ساتھ ان کے کنبے کے خلاف تشدد، گالم گلوج و جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Case registered against BJP leader in up
بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : May 28, 2020, 6:50 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کسیری بازار باشندہ سردار ترنجیت سنگھ نے منگل کی رات شہر کوتوالی میں تحریر دے کر الزام لگایا کہ بی جے پی رہنما منیش سیٹھی غیر قانونی شراب، جسم فروشی و آن لائن جوا کا کاروبا کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر غیر قانونی شراب برآمد کر کے ان کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔ اسی رنجش کو لے کر منیش سیٹھی ان کی بیوی چھایا سیٹھی، بیٹے مانک سیٹھی اور دیگر چار نے 25مئی کی شام تلوار جیسا ہتھیار لے کرسردار رنجیت سنگھ کی دکان نمبر۔64 پر قبضہ کرلیا۔ رنگداری کا مطالبہ کرتے ہوئے پورے کنبے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پورا واقعہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

شہر کوتوال پوان کمار نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details