ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب بنارسی وستر ادیوگ ایسوسی ایشن نے 20 جولائی سے 6 اگست تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
بنارس وستر ادیوگ ایسوسی ایشن کے صدر راجن بہل نے کہا کہ جس طرح سے کورونا انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں دکان کھولنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ضوابط کے مطابق ہفتے میں فقط پانچ دن ہی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے وہ بھی شام چار بجے تک، جس میں ایک دن دائیں جانب کی دکان کھلتی ہیں تو دوسرے دن بائیں جانب کی دکانیں کھلتی ہیں، اس طرح سے ساڑی کاروباریوں کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہو رہا تھا۔
بنارس وستر ادیوگ ایسوسی ایشن کے صدر راجن بہل راجن بہل نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض ساڑی کاروباری میں بھی پائے جانے لگے ہیں جس کی وجہ سے اب ایسوسی ایشن نے فیصلہ لیا ہے کہ 6 اگست تک بازار بند رکھا جائے گا اور علاقے کو پوری طریقے سے سینیٹائز کرایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک میری معلومات کے مطابق 30 ساڑی کاروباری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ تھا اس لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا، کرونا وائرس اگر چہ ملک سے جانے والا نہیں ہے لیکن اس کے لیے حکمت عملی تیار کر کے اب بازار کھولا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 20 جولائی سے 16 اگست تک اگرچہ بازار بند رہے گا لیکن اس دوران عید الاضحی بھی ہے لیکن اکاؤنٹنٹ کا کام جاری رہے گا، جی ایس ٹی سمیت ٹیکس کی ادائیگی اور بنکروں کو رقم ادا کر سکتے ہیں۔