اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی مدد کرے گا روبوٹ

بنارس کے ایک طالب علم نے انتھک کوششوں کے بعد کووڈ 19 روبو پولیس 1 نامی روبوٹ بنایا ہے جو نگرانی رکھنے میں پولیس کی مدد کرے گا۔

banaras
banaras

By

Published : May 7, 2020, 4:12 PM IST

پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران لاک ڈاؤن پر عمل کرانے میں دن رات مصروف ہیں۔ اس کے باوجود کچھ لوگ لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں بنارس کے ایک طالب علم نے انتھک کوششوں کے بعد کوویڈ 19 روبو پولیس 1 نامی روبوٹ بنایا ہے۔ اس روبوٹ کے ذریعے نہ صرف لاک ڈاون اور سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ غریب کنبوں کو راشن مہیا کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔

وشال اشوکا انسٹی ٹیوٹ میں مکینیکل انجینئر کا طالب علم ہے جس نے اپنے آر این ڈی شیام چورسیا کی ہدایت پر اس ربوٹ کو تیار کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی مدد کرے گا روبوٹ
یہ روبوٹ پولیس چوکی سے ہی آپریٹ ہوگااس سلسلے میں وشال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں چھوٹ ملنے کے بعد لوگ سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی کریں گے۔ ایسی صورتحال میں کچھ پرانی چیزیں استعمال کرتے ہوئے میں نے ایک روبوٹ ڈیزائن کیا ہے، جو پولیس اہلکاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گا۔ اس کوویڈ 19 روبوٹ پولیس، کی مدد سے پولیس اہلکار کورونا وائرس سے محفوظ ہو کر پولیس اسٹیشن میں بیٹھ کر اپنی ڈیوٹی انجام دے سکیں گے۔موبائل سے کام کرے گا یہ روبوٹوشال نے بتایا کہ اس روبوٹ کو موبائل فون اور ریموٹ کے ذریعے کیمرے کی مدد سے چلایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ویڈیو کالنگ کی مدد سے پولیس چوکی سے بیٹھے بیٹھے پولیس اہلکار لاک ڈاؤن کی نگرانی کرسکیں گے۔وشال نے بتایا کہ اس میں ایک انوکھا سسٹم لگایا گیا ہے تاکہ پولیس اہلکار فون کی مدد سے کسی قسم کی انتباہ یا مشورے دے سکیں۔ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرے گاکوویڈ ۔19 روبو پولیس -1 اگر کسی کو کوئی پریشانی یا کھانے کی ضرورت ہو تو متاثرہ شخص اس روبوٹ کے سامنے اپنی بات کہہ سکتا ہے جو علاقائی پولیس کو فوری طور پر مطلع کرے گا۔200 میٹر کا رقبہ 1 منٹ میں طے ہوگاوشال نے بتایا کہ اس روبوٹ کی اونچائی تقریبا 2 فٹ ہے۔ اس کی رفتار 1 منٹ میں 200 میٹر ہوگی۔ اسے آر ایف ریموٹ اور انٹرنیٹ سے بھی چلایا جاسکتا ہے۔ اس کو بنانے کے لئے 1 ماہ کا وقت لگا۔ اس میں گیئر موٹر، اینڈرائڈ موبائل فون، 6 ولٹ کی بیٹری، بلوٹوتھ اسپیکر کا استعمال کیا گیا ہے۔سماجی فاصلہ پر عمل نہ کرنے پر 2000 وولٹ کا جھٹکا لگے گااس روبوٹ کا وزن تقریبا 2 کلو گرام ہے۔ یہ روبوٹ کسی بھی راستے پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے کسی بھی سمت میں گھمایا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details