بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے رمضان کے متعلق کووڈ-19 کی گائیڈ لائن کے تعلق سے بتایا کہ 'جو گائیڈ لائن وزیر اعلی نے جاری کی ہے۔ بنارس میں بھی وہی نافذ رہے گی، کسی بھی مذہبی پروگرام میں 50 سے زائد افراد جمع نہیں ہوں گے، تراویح یا دیگر نمازوں میں پچاس سے زائد افراد کا مسجد میں جمع ہونا بالکل ممنوع ہوگا۔
اس موقع پر انہوں نے بنارس کے سبھی لوگوں کو نوراتری، رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'سبھی لوگوں سے میری اپیل ہے کہ کووڈ-19 کی گائیڈ لائن پر عمل کریں، سبھی کام رات 9 بجے سے قبل ہی کر لیں کیوں کہ رات 9 بجے تا صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'رمضان المبارک کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس تعلق سے میونسپل کارپوریشن و محکمہ آب و بجلی کو خاص ہدایت دی گئی ہے تاکہ صاف صفائی کا اہتمام ہو اور بجلی پانی کی پریشانی نہ آئے۔'