متعلقہ ملازم دھرمیندرسنگھ نے بتایا کہ 'یہ اسکیم عوام کے لیے مفید ہے۔ حکومت کی جانب سے اسے سبھی ضرورت مندوں کو پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وہ لوگ مختلف علاقوں میں کیمپ لگا کر لوگوں کا فارم بھرواتے ہیں اور ان کا کارڈ بنوانے میں مدد کرتے ہیں۔'
'آیوشمان بھارت اسکیم مفید مگر پورٹل کام نہیں کرتا' - varnasi
اترپردیش کے شہر وارنسی میں آیوشمان بھارت اسکیم سے استفادہ کرنے میں عام شہریوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔
مذکورہ اسکیم کے تحت عوام کو پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج مہیا کرایا جارہا ہے۔ یہ علاج وہ کسی بھی اسپتال میں کرا سکتے ہیں اور اس کے لیے ان کو کوئی پیسے نہیں دینے پڑتے ہیں، بس ان کے پاس آیوشمان بھارت کا کارڈ اور راشن کارڈ ہونا چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ اسکیم بہت عمدہ ہے لیکن اس کے رجسٹریشن کے لیے پورٹل کی سست رفتاری سے انہیں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئے دن سرور ڈاؤن رہتا ہے اور پورٹل کام نہیں کرتا جس کی وجہ سے پورا دن کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں اور ان کا وقت برباد ہوتا ہے۔'
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پورٹل کی سست رفتاری کو دور کرے تاکہ عوام کے رجسٹریشن میں آسانی ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔