اردو

urdu

ETV Bharat / city

عام آدمی پارٹی نے پنچایتی انتخابات کی تیاریاں شروع کی

عام آدمی پارٹی نے اترپردیش میں دہلی ماڈل پر پنچایت انتخابات میں اپنے امیدوار اتارنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی پنچایت انتخابات کی تیاری
عام آدمی پارٹی کی پنچایت انتخابات کی تیاری

By

Published : Jan 22, 2021, 11:47 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے گھوسی لوک سبھا کے قاری ساتھ علاقے میں عام آدمی پارٹی نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی نے ریاست کے آئندہ پنچایت انتخابات میں اپنے امیدوار اتارنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی پنچایت انتخابات کی تیاری

واضح رہے کہ پارٹی ترقی کے لیے اپنے دہلی ماڈل کی بنیاد پر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی اور عام آدمی پارٹی اترپردیش کے پنچایت انتخابات میں حصہ لے گی۔

خیال رہے کہ پنچایت انتخابات کے لیے پارٹی نے اپنے عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں کو میدان میں اتار دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کی پنچایت انتخابات کی تیاری

ضلع مئو میں عام آدمی پارٹی کی دیہی علاقے میں پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم اکثریت والی قاری ساتھ گاؤں پنچایت میں پارٹی نے اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

عام آدمی پارٹی کے ضلع مئو کے انچارج بنائے گئے رکن اسمبلی ونے مشرا نے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی دہلی کی طرز پر اترپردیش میں بھی عوامی خدمت کی بنیاد پر پنچایت انتخاب میں حصہ لے گی اور امیدوار اتارے گی

دہلی ماڈل پر پنچایت انتخابات میں اپنے امیدوار اتارنے کی تیاری شروع

اس موقع پر پارٹی کی اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر شاہ عالم الفت نے بھی جلسے کو خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details