اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجین: دو دن میں دو سگے بھائیوں کی خود کشی - قرض کے باعث اجین میں تاجر کی خودکشی

چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کی خودکشی کرنے سے ایک روز قبل لکھا نوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس میں قرض اور سود سے پریشان ہونے کا ذکر ہے۔

Ujjain
Ujjain

By

Published : Oct 12, 2020, 4:33 PM IST

مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں قرض اور سود خوری سے پریشان دو سگے بھائیوں نے دو دن کے درمیان ندی میں کود کر خودکشی کرلی۔

ایک جانب کورونا وبا نے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے تو وہیں قرض لے کر کاروبار کرنے والے اب بری طرح سے پریشان ہو رہے ہیں کیونکہ قرضدار مسلسل قرض اور سود کا تقاضا کر رہے ہیں۔

اس کے باعث اجین کے دو کاروباری بھائیوں نے قرض اور سود سے پریشان ہوکر شپرا ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق چوہان کنبے کے بڑے بیٹے پروین چوہان نے سنیچر کو شپرا ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی جبکہ چھوٹے بیٹے پیوش چوہان نے بھی پیر کے روز ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

دو دن کے درمیان سگے بھائیوں کی خودکشی سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پیوش چوہان نے اپنے بڑے بھائی کا سوسائٹ کرنے سے ایک روز قبل لکھا نوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس میں قرض اور سود سے پریشان ہونے کا ذکر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details