اردو

urdu

ETV Bharat / city

Two Arrested on Theft Charges: ادھمپور میں چوری کے الزام میں دو گرفتار - ادھمپور پولیس نے گرفتار

ادھمپور کے رہنے والے وپن شرما نے چند ایام قبل پولیس اسٹیشن میں اپنی دکان میں چوری کی شکایت درج کرائی تھی،شکایت درج ہونے کے بعد تھانہ انچارج چمن گورکھا نے معاملہ کی جانچ شروع کردی تھی۔ Udhampur Police Arrested Two Persons on Charges of Theft

وپن شرما
وپن شرما

By

Published : Mar 22, 2022, 7:48 AM IST

ادھمپور پولیس نے چوری کا ایک معاملہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے اس معاملہ میں دوملزمین کو چوری کے سامان کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ Udhampur Police Arrested Two Persons on Charges of Theft

وپن شرما

ذرائع کے مطابق ادھمپور کے رہنے والے وپن شرما نے ڈین پولیس اسٹیشن میں اپنی دکان میں چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت درج کرانے کے بعد تھانہ انچارج چمن گورکھا نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ: مساجد میں چوری کے الزام میں دو گرفتار

پولیس نے شک کی بنیاد پر چند ملزمین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ اس دوران ایک ملزم نے چوری کا اعتراف کر کیا۔ اس کے انکشاف پر چوری میں ملوث ایک اور شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے چوری کا سامان بر آمد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details