اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور: ایک ہی رات میں دکان و مکان میں چوری - اے ایس پی راجندر سنگھ کٹوچ

شہر ادھم پور میں ریڈ زون قرار دیئے گئے سکی کرلائی علاقے میں چوروں نے ایک گھر اور دکان میں ہزاروں روپے نقدی اور زیورات کی چوری کر لی۔

ادھم پور: ایک ہی رات گھر اور دکان میں چوری
ادھم پور: ایک ہی رات گھر اور دکان میں چوری

By

Published : Jul 6, 2020, 2:05 PM IST

گذشتہ رات جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے وارڈ نمبر سات میں واقع سکی کرلائی علاقے میں چوروں نے دیس راج کے گھر کا تالا توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دیا۔ مکان مالک نے پولیس کو بتایا کہ 'چوروں نے اس کے گھر سے قریب 17 ہزار نقدی، ایک سونے کا منگل سوتر اور سونے کی دو بالیاں چرا لیں۔

ادھم پور: ایک ہی رات گھر اور دکان میں چوری

چوروں نے اس مکان کے ساتھ ساتھ ایک جنرل اسٹور میں بھی چوری کی۔ چوروں نے جنرل اسٹور سے تقریباً سات ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان چوری کر لے گئے۔ گھر والوں کو چوری کا پتہ صبح چلا تو اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 'سی سی ٹی وی فوٹیج سے چوروں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔ پولیس نے اس فوٹیج کی مدد سے پانچوں چوروں کی شناخت کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں ادھم پور کے اے ایس پی راجندر سنگھ کٹوچ نے کہا کہ 'چوروں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا'۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: زمینی تنازع قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار

انہوں نے کہا کہ 'بارش کے موسم میں چور اکثر سرگرم رہتے ہیں۔ وہ خراب موسم کا فائدہ اٹھا کر چوری کو انجام دیتے ہیں۔ اس کے پیش نظر شہر اور آس پاس کے علاقوں میں مزید نگرانی کی ہدایات دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details