جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں 583 پی ایس آئی کو جموں و کشمیر پولیس میں شامل کرنے کی تقریب کے موقع پر بی جے پی کے صدر رویندر رائنا اور پارٹی کے دیگر سیاستدانوں نے پولیس افسران کے کندھوں پر بیج لگائے تھے۔ بی جے پی رہنماؤں کے اس عمل کو قانون کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر لوگوں نے بی جے پی کے صدر اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھمپور کے کشمیر پولیس اکادمی میں آج تین ڈی وائی ایس پی اور 583 پی ایس آئی کو جموں و کشمیر پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں شامل کچھ لوگوں کے مطابق جب تقریب ختم ہونے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر باہر نکلے تب بی جے پی کے صدر اور دیگر رہنماؤں نے کامیاب کیڈٹوں اور پی ایس آئی سے ہاتھ ملایا اور ان کے کندھے پر بیج لگانے شروع کردئیے۔
بی جے پی صدر نے نہ صرف کے کندھوں پر بیج لگایا، بلکہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر بی جے پی صدر اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔