سنگھ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد اپوزیشن کے جتنے بھی رہنماؤں نے بیان بازی کی اس کی ریسرچ ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا اپوزیشن پر سخت حملہ - جموں کشمیر
ریاست جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کٹھوعہ، ڈوڈہ، اودھمپور پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن پر جم کر نکتہ چینی کی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا اپوزیشن پر سخت حملہ
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس بزدلانہ حملے کی مذمت سبھی کو کرنا چاہیے تھی لیکن سیم پتروڈا جیسے رہنما کہتے ہیں پلوامہ جیسے حملے ہوتے رہتے ہیں، جبکہ مودی نے اپنی گزشتہ روز کی ریلی میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے حساب لیا جائے گا۔
جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ یہ رہنما اس لیے ایسا کہہ رہے ہیں کیوںکہ مودی کے چلتے ان کی دکانداری بند ہوگئی ہے۔