اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترال میں آگ لگنے سے مکان راکھ میں تبدیل - خبریں ترال کی

پلوامہ ضلع کے ترال سب ڈسٹرکٹ کے دور افتادہ گاؤں میں دیر شب کارمولہ گجر بستی میں آگ لگنے سے غریب شخص کا مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا۔ لوگوں ںے انتظامیہ سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

Jk-Pul-01-Midnight fire in Tral, poor family comes under sky-Jk10002
ترال میں آگ لگنتے سے مکان راکھ میں تبدیل

By

Published : May 15, 2021, 10:22 AM IST

پلوامہ ضلع کے ترال سب ڈسٹرکٹ کے دور افتادہ گاؤں میں دیر شب کارمولہ گجر بستی میں آگ لگنے سے غریب شخص کا مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا اور غریب کنبہ آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

ترال میں آگ لگنتے سے مکان راکھ میں تبدیل

جانکاری کے مطابق رات کے بارہ بجے نوریا گورسی ولد جاما گورسی کے مکان میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیھکتے پورے مکان میں پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کر کے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ فائر سروس کی گاڑی جائے حادثہ پر نہیں پہنچی اور گھر جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔

لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details