اردو

urdu

ETV Bharat / city

Heroin Smuggler Sentenced: ہیروئن اسمگلرکو 12سال قید اوردولاکھ روپے جرمانے کی سزا

25 مارچ 2013 کو ادھمپورضلع پولیس نے کرال نالہ کے قریب قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران معمول کی چیکنگ کے دوران محمد حسین خان کو 10.806 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ گرفتارکیاتھا۔ اب ادھم پور سیشن جج نے اسملنگ معاملہ Heroin Smuggling case میں قصور وارپائے جانے کے بعد 12 سال قید او دو لاکھ روپیے جرمانے کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

جرمانے کی سزا
جرمانے کی سزا

By

Published : Nov 26, 2021, 7:48 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کےپرنسپل سیشن جج وائی پی برنی نے منشیات کی اسمگلنگ Drug Smuggling میں ملوث ایک شخص کو جرم ثابت ہونے کے بعد 12 سال قید اور دولاکھ روپیئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اور جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر اضافی سزا کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

25 مارچ 2013 کو ادھم پور ضلع کی کڈ پولیس نے کرال نالہ کے قریب قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران معمول کی چیکنگ کے دوران محمد حسین خان ولد ماجد خان ساکن کنڈی برہا اڑی بارہمولہ کو 10.806 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیاتھا۔

سرکاری وکیل کوشل کوتوال اور ہمانشو پرکاش جو منشیات کے معاملے کے تحت مقدمہ لڑ رہے تھے۔ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:ادھم پور: ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں لوک عدالت کا انعقاد

جج نے کہا کہ مجرم 30 سالہ نوجوان ہے۔ گھر میں اس کے بوڑھے ماں باپ اور بیمار بھائی ہیں۔ وہ گرفتاری کے دن سے ہی عدالتی حراست میں ہیں۔ اور آج تک اس نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے ہیروئن کہاں سے خریدا اور کہاں لے جارہا تھا۔ لہذا ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے8/12 NDPS کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 12 سال قید بامشقت اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو 1 سال قید بامشقت کی سزا دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details