ادھمپور ضلع انتظامیہ شہر سے متصل علاقہ سونتھا، ستینی، کاوا، میاں باغ اور بڑیال میں پانی کی نکاسی کے نظام پر کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اندو کنول چیب نے کاوا اور میاں باغ کے علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی Drainage Issues Resolved Soon یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ برسات کے موسم میں سونتھا، ستینی، میاں باغ اور باریال کے علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ تھوڑی سی بارش سے علاقے میں پانی بھر جاتا تا ہے۔ نکاسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں، گلیوں اور سڑکوں پر بھرا رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے موٹر کے ذریعے ان علاقوں سے پانی نکالا جاتا ہے۔ رواں برس جب برسات کے دنوں میں سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا تھا تو ڈپٹی کمشنر نے خود متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو اس سلسلے میں کام شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔'