اردو

urdu

'منشیات کی روک تھام کے لیے عوامی تعاون ضروری'

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔

By

Published : Apr 29, 2019, 9:27 PM IST

Published : Apr 29, 2019, 9:27 PM IST

منشیات کے تئیں بیداری مہم

یہ مہم آج سے چار مئی تک چلائی جائے گی۔ اس مہم کے تحت ضلع ادھم پور کے کمشنر پیوش سنگلا نے ایک گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس گاڑی کے ذریعے دیگر علاقوں میں جا کر لوگوں کو منشیات کے تئیں بیدار کیا جائے گا۔

منشیات کے تئیں بیداری مہم

ضلع انتظامیہ کا مقصد ہے کہ منشیات کے تئیں لوگوں کو بیدار کیا جائے، اس مہم کے تحت ضلع میں دیگر اداروں سمیت اسکولوں میں کیمپ لگائے جائیں گے۔

ادھم پور کمشنر پیوش سنگلا کے مطابق اس مہم میں پولیس اور محمکمہ صحت کا بہت بڑا تعاون رہے گا۔

اودھم پور میں پولیس نے کچھ نشہ خوروں کو پکڑا ہے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ نشہ آور اشیاء کو فروخت کرنے والوں کو پکڑنے میں عوام بھی ان کی مدد کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details