اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور: قیدیوں کے لیے تربیتی پروگرام

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے ڈسٹرکٹ جیل میں 20 خواتین قیدیوں نے گزشتہ روز سلائی کورس میں اپنی دو ماہ کی طویل کلاسیز مکمل کیں۔

ادھم پور: قیدیوں کے لیے تربیتی پروگرام
ادھم پور: قیدیوں کے لیے تربیتی پروگرام

By

Published : Jan 7, 2020, 2:33 AM IST

جیل کے احاطے میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر ادھم پور ڈاکٹر پیوش سنگلا کے ذریعے خواتین قیدیوں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی حکومت کے دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے شروع کی گئی ہیں۔

ادھم پور: قیدیوں کے لیے تربیتی پروگرام

سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے بعد قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ 'ہُنر پر مبنی تربیتی کورس سے خواتین جیل سے رہا ہونے کے بعد خود روزگار کمانے کی اہل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا اپنے ہُنر سے خواتین عزت کی روزی کمانے میں کامیابی حاصل کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ بیس قیدیوں میں سے دس خواتین قیدیوں نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details